i بین اقوامی

چین میں سویابین کی پیداوار مستحکم کرنے کی پالیسیاں متعارفتازترین

March 17, 2023

چین نے رواں سال سویابین کی پیداوار کے استحکام کے لئے متعدد پالیسی اقدامات متعارف کئے ہیں۔وزارت زراعت اور دیہی امور کے مطابق سینٹرل رورل ورک لیڈنگ گروپ کے تعاون کے ساتھ متعدد محکموں کے ذریعے متعارف کرائی گئی پالیسیوں میں سویابین کی پیداوار بارے کئی امور پر احاطہ کیا گیا ہے۔وزارت کے مطابق ملک مکئی اور سویابین پیدا کرنے والوں کے لئے سبسڈی پالیسی کو بہتر بنائے گا، جس میں سبسڈی کی رقم میں اضافے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔دیگر اقدامات کے علاوہ قرض تعاون بڑھانے، بہتر تکنیکی رہنمائی فراہم کرنے اور سویابین کی خریداری اور ذخیرہ بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔چین نے سویابین اور تیل دار فصلوں کی کاشت کو وسعت دینے اور 2023 کے لئے اپنی "نمبر 1 مرکزی دستاویز" میں پیداواری صلاحیتوں کو بڑھانے کا وعدہ کیا ہے، جو ملک میں زراعت اور دیہی علاقوں بارے ترجیحی پالیسیوں کی نشاندہی کرنے والی ایک اہم دستاویز ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی