چین میں سمندری طوفان کے زیراثر طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، منہ زور سیلابی ریلے گاڑیوں سمیت راستے میں آنے والی ہر شے بہا لے گئے، ہوائی اڈوں پر200سے زائد پروازیں منسوخ اور 600سے زائد تاخیر کا شکار ہو گئیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث بیجنگ کے ہوائی اڈوں پر سیکڑوں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں، متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد شیلٹرز ہوم میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک ہوگئے ہیں،طوفانی بارشوں سے دارالحکومت بیجنگ، تیانجن اور ہیبائی کے کئی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، تیز رفتار پانی سب کچھ بہا لے گیا، منہ زور سیلابی ریلوں میں گاڑیاں تنکوں کی طرح بہہ گئیں، سیکڑوں افراد پانی میں گھرے علاقوں میں پھنس گئے،رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں جاری طوفانی بارشوں کے ریڈ الرٹ کے بعد ہزاروں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، شہر کے دونوں ہوائی اڈوں پر200سے زائد پروازیں منسوخ اور 600سے زائد تاخیر کا شکار ہوئی ہیں،اس کے علاوہ شہر کی 350سے زائد شاہراہیں شدید بارش سے متاثر ہوئیں ہیں،واضح رہے کہ سمندری طوفان ڈوکسری جمعے کو چین سے ٹکرایا تھا، چینی محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ایک اور سمندری طوفان چین سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی