چین میں شماریاتی حکام کی زیرنگرانی زیادہ تر اہم اشیا کے نرخ میں جون کے آخر کی نسبت جولائی کے اوئل میں اضافہ ہوا۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق 9 کیٹگریز میں تقسیم 50 اہم اشیا میں 35 کی قیمت میں اضافہ اور 12 میں کمی ہوئی جبکہ 3 کے نرخ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ ان اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوبز، ایندھن، کوئلہ، کھاد اور کچھ کیمیائی مادے شامل ہیں۔ جون کے آخر کی نسبت جولائی کے اوائل میں مائع قدرتی گیس کی قیمت میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مائع پیٹرولیم گیس کے نرخ 1.6 فیصد کم ہوگئے۔ یہ اعدادوشمار ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریبا 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کنندگان سے سروے کی بنیاد پر مرتب کرکے ہر 10 ویں روز جاری کئے جاتے ہیں
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی