i بین اقوامی

چین میں پابندیاں ہٹنے کے بعد آمد ورفت میں مسلسل اضافہتازترین

February 08, 2023

چین بھر میں امیگریشن حکام نے پیر کے روز 6 لاکھ 76 ہزار افراد کی آمدورفت کو نمٹایا جو نوول کرونا وائرس پھیلنے کے بعد ریکارڈ تعداد ہے۔قومی امیگریشن انتظامیہ نے بتایا کہ آمدورفت کے یہ اعدادوشمار 8 جنوری کو نوول کرونا وائرس ا نتظامات میں کمی سے قبل کی یومیہ آمدورفت کے مقابلے میں 124.2 فیصد زائد ہیں اور نوول کرونا وائرس سے قبل کی سطح سے تقریبا37 فیصد مساوی رہے۔ہانگ کانگ اور مکا کے ساتھ زمینی بندرگاہوں پر پیر کو 5 لاکھ 68 ہزار افراد کی آمدورفت ہوئی جو یومیہ تعداد کے 84 فیصد کے مساوی اور گزشتہ روز سے 39.2 فیصد زائد ہے۔پیر سے چینی مین لینڈ ، ہانگ کانگ اور مکا کے درمیان سفر معمول کے مطابق بحال کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی