چین میں وسط خزاں تہوار کی پیر کو ختم ہو نے والی 3 روزہ تعطیلات میں 7 کروڑ 34 لاکھ 10 ہزار مقامی سیاحوں کے دورے ہوئے ۔ وزارت ثقافت و سیاحت کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران مقامی سیاحت سے 28.68 ارب یوآن (تقریبا 4.41 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی۔ وزارت کے مطابق رات کے وقت تفریح وسط خزاں تہوار میں نمایاں رہی ۔ جس کے دوران ہانگ ژو ، گوانگ ژو، شنگھائی اور نان جنگ سمیت شہروں کی جھیلیں اور دریا رات میں تفریح کے مقبول ترین مقامات میں شامل تھے۔ وسط خزاں کا تہوار رواں سال ہفتے کو منایا گیا، اسے عموما چاند کا تہوار بھی کہا جاتا ہے ،یہ عام طور پر خاندانوں کے دوبارہ ملنے، پورے چاند کے نظارے سے لطف اندوز ہونے اور مون کیک کھانے کے لئے مشہور ہے-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی