i بین اقوامی

چین میں نمونیا کی وبا پھوٹ پڑی جو کہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کر رہی ہے،عالمی ادارہ صحتتازترین

November 23, 2023

چین میں نمونیا کی وبا پھوٹ پڑی جو کہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کر رہی ہے،عالمی ادارہ صحت نے چین سے ملک کے شمال میں پھیلنے والی سانس کی بیماری اور بچوں میں نمونیا پھیلنے کے بارے میں مزید تفصیلات مانگ لی ہیں اور زور دیا ہے کہ انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،ڈبلیو ایچ او کے مطابق شمالی چین میں اکتوبر کے وسط سے انفلوئنزا جیسی بیماری میں اضافے کی اطلاع ملی ہے،اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے چین سے سانس کی بیماریوں میں اضافے اور بچوں میں نمونیا کی اطلاع کے بارے میں تفصیلی معلومات کے لیے باضابطہ درخواست کی ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مختلف شہروں کے کچھ اسپتال بیمار بچوں سے بھرے ہیں،دوسری جانب بیجنگ کے نیشنل ہیلتھ کمیشن(این ایچ سی)نے گزشتہ ہفتے میڈیا کو بتایا کہ سانس کی بیماری میں اضافہ کورونا کی پابندیوں کو ہٹانے اور عام بیکٹیریل انفیکشن کی وجہ سے ہوا جو بچوں کو متاثر کرتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی