i بین اقوامی

چین میں نئے سال کے موقع پر یادگاری سکے جاریتازترین

December 26, 2022

چین کے مرکزی بینک نے آئندہ نئے سال کی خوشی میں یادگاری سکوں کا ایک سیٹ جاری کردیا ہے۔پیپلزبینک آف چائنہ کے مطابق قانونی حیثیت کے حا مل3سکوں کے اس سیٹ میں ایک سونے، ایک چاندی اور ایک دورنگی تابنے کے مرکب کا سکہ شامل ہے ۔ مرکزی بینک نے کہا ہے کہ سونے اور چاندی کے سکوں کی مالیت بالترتیب 10 یوآن (تقریبا 1.43 امریکی ڈالرز)اور 3 یوآن ہے۔ اس میں سامنے کی سمت قومی علامت اور سال کا نمبر "2023" درج ہے۔سکوں کی پشت پر چینی کردار "فو" کندہ کیا گیا ہے، جو خوشی اور خوش قسمتی کی علامت ہے ۔ اسے شیر رقص جیسے چینی روایتی تہوار کے ڈیزائن کے ساتھ سجایا گیا ہے۔مرکزی بینک نے کہا ہے کہ 2 رنگی تانبے کے سکے کی مالیت 10 یوآن ہے ۔اس میں خرگوش کی تصویر کے ساتھ ساتھ روایتی چینی کاغذ کاٹنے کے نمونے اور نئے سال کے پرنٹس کے عناصر بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی