چین میں2022 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران بڑی ملبوسات کمپنیوں کے منافع میں مسلسل اضافہ ہواہے جو گزشتہ سال کے مقابلے 4 فیصد زیادہ ہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداوشمار کے مطابق جنوری سے جولائی تک ملک میں ملبوسات کی 13 ہزار 67 بڑی کمپنیوں نے 37 ارب یوآن (5 ارب 35 کروڑ امریکی ڈالر) کا منافع کمایا۔وزارت نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران محصولات گزشتہ سال کی نسبت3.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 8 کھرب 15 ارب 90 کروڑ یوآن تک پہنچ گئے ۔ ملک سے ملبوسات اور لوازمات کی برآمدات 12 فیصد اضافہ کے ساتھ 80 ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی