i بین اقوامی

چین میں کورونا کے بڑھتے کیسز، عالمی ادارہ صحت کا اظہار تشویشتازترین

December 22, 2022

چین میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پرعالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے،عالمی ادارہ صحت نے جاری بیان میں کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے لیے چینی حکومت کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ، صورتحال کے جامع جائزے کے لیے چین میں کورونا کیسز کی تفصیلی معلومات درکار ہے،ماہرین صحت کے مطابق اگرچہ چین نے دیگر ممالک کی طرح پابندیوں میں نرمی کی ہے لیکن عوام میں وائرس کے خلاف قوت مدافعت کم ہونے اور عمر رسیدہ افراد میں ویکسین لگوانے کا رجحان نہ ہونے کے سبب چین کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی