i بین اقوامی

چین میں اشیا اور خدمات کی ماہانہ بین الاقوامی تجارت 39 کھرب 80 ارب یوآن ہو گئیتازترین

December 31, 2022

چین میں نومبر کے دوران اشیا اور خدمات کی ماہانہ بین الاقوامی تجارت 39 کھرب 80 ارب یوآن یا 5 کھرب 55 ارب 70 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے بتایا کہ اشیا کی برآمدات 19 کھرب 40 ارب یوآن اور درآمدات 15 کھرب 90 ارب یوآن رہیں جس کے نتیجے میں 3 کھرب 51 ارب 10 کروڑ یوآن کا تجارتی سرپلس دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ ماہ خدمات کی مجموعی برآمدات 1 کھرب 89 ارب یوآن اور خدمات کی درآمدات 2 کھرب 57 ارب 50 کروڑ یوآن رہیں جس کے باعث اس شعبہ میں 68 ارب 50 کروڑ کا تجارتی خسارہ دیکھا گیا ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدمات کی تجارت میں سب سے بڑی شراکت داری نقل و حمل کی خدمات کی تھی جس کا تجارتی حجم 1 کھرب 68 ارب 80 کروڑ یوآن رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی