چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے میں کونلون پہاڑوں کے درمیانی علاقے میں 5 ہزار287 اعشاریہ 71 میٹر کی بلندی پر موسمیاتی مشاہدے کے مرکز نے کام شروع کردیا ہے۔سائنس نیٹ ڈاٹ سی این کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے محکمہ موسمیات(سی ایم اے) نے بتایا کہ ملک میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا موسمیاتی مشاہدے کا یہ مربوط پلیٹ فارم سنکیانگ کے ہوتن پریفیکچر میں واقع ہے جو موسم میں مصنوعی تبدیلی اور کونلون پہاڑوں میں پانی کے بادلوں کے لیے سائنسی تحقیق کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ پلیٹ فارم زمین پر قائم موسمیاتی مشاہدے، بغیر پائلٹ فضائی گاڑی سے زیادہ بلندی پر موسم کے مشاہدے،کلاوڈ آئس مائیکرو فزکس ریسرچ اور مانیٹرنگ اور ایروسول لیڈر کا پتہ لگانے کے مختلف سسٹمز پر مشتمل ہے۔سی ایم اے کے مطابق، ارضاتی مشاہدے کے ہائی پرفارمنس طریقہ کار، ہائی ڈیفینیشن ویڈیو امیجنگ ٹیکنالوجی، بے ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم اور ایک پائیدار سولر پاور سپلائی سسٹم پر مشتمل یہ ایک جامع گراونڈ ایئر اسپیس مانیٹرنگ نیٹ ورک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی