چین میں آٹو موبائل کی کھپت کو فروغ دینے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کے باعث 2022 کے دوران چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں(این ای ویز)کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ میں گزشتہ سال کی نسبت 92.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ ٹیکسیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 87 ارب 90 کروڑ یوآن(تقریبا 13 ارب 6 کروڑ امریکی ڈالر)کا ٹیکس معاف کیا گیا تھا۔نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے شعبہ میں ترقی کو فروغ دینے کیلئے چین 2014 سے خریداری ٹیکس سے چھوٹ کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ ستمبر 2022 میں ترجیحی ٹیکس پالیسی کو 2023 کے اختتام تک توسیع دیدی گئی ہے۔انتظامیہ کے ایک اہلکار شین شن گو نے بتایا کہ ٹیکس حکام متعلقہ تشہیر کو مضبوط بناتے ہوئے ٹیکس طریقہ کار کو آسان بنائیں گے اور صارفین کیلئے فوری ٹیکس کی ادائیگی اور گاڑیوں کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کریں گے۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق 2022 کے دوران چین میں این ای ویز کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 93.4 فیصد اضافہ کے ساتھ تقریبا 68 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی