i بین اقوامی

چین میں آئندہ سروس ٹریڈ فیئر میں تجارت بارے جدیدموضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی، اسکالرتازترین

September 01, 2023

ترکی کے ایک اسکالر نے کہا ہے کہ چین انٹرنیشنل فئیر فار ٹریڈ ان سروسز(سی آئی ایف ٹی آئی ایس) اعلی معیار کی بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لئے کچھ جدید منصوبوں کو متعارف کرانے بارے ایک ٹھوس پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ انقرہ میں قائم ترک سینٹر فار ایشیا پیسفک اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوگلو نے حال ہی میں شِنہوا کو بتایا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس کاربن غیرجانبداری، مصنوعی ذہانت(اے آئی) اور میٹاورس سمیت متعدد صنعتوں کے مستقبل کو تشکیل دینے میں مدد کرے گا۔ پائیدار ترقی کے لئیسبز ترقی بہت اہم ہو گئی ہیلہذا یہ میلہ خاص طور پر پیداوار کے لئے صفر کاربن اخراج پیدا کرنے بارے سبز ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرتاہے۔ کولاکوگلو نے کہا کہ اس سلسلے میں سبز ترقی پر میلے کا مرکزی ایجنڈا عالمی معیشت میں عمومی طور پر زیادہ پائیدار ترقی پیدا کرنے کے لئے بھی اہم ہے۔ کولاکوگلو نے کہا کہ سی آئی ایف ٹی آئی ایس سے توقع ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت اور میٹاورس میں نئی پیش رفت اور مختلف شعبوں میں ان کے انضمام پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم موضوع بن چکی ہے کیونکہ اس نے بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ پیداوار یا تجارت کے لئے بہت سے نئے تخلیقی شعبے پیداکیے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی