چین میں رواں سال مئی کے دوران شہری بیروزگاری کی شرح میں اپریل کے مقابلے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 5.2 فیصد رہی ہے۔ جمعرات کے روز قومی ادارہ شماریات کے مطابق لیبر مارکیٹ میں 25 سے 59 برس کے افراد میں یہ شرح اپریل میں 4.2 فیصد سے کم ہو کر 4.1 فیصد رہ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق مئی کیدوران 31 بڑے شہروں میں بیروزگاری کی شرح میں گزشتہ ماہ کی نسبت کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور یہ بدستور 5.5 فیصد رہی۔ سروے شدہ شہری بیروزگاری کی شرح کا تخمینہ ان بیروزگار افراد کی تعداد کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے جو شہری علاقوں میں روزگار سروے میں حصہ لیتے ہیں۔ ان میں مہاجر مزدور بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی