چین اپنے مالیاتی ادائیگی کا منتقلی نظام مزید بہتر بنائے گا۔ چین میں مالیاتی ادائیگی کے منتقلی نظام بارے ریاستی کونسل کی رپورٹ گزشتہ دنوں چین کی اعلی قانون ساز ادارے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے 5 ویں اجلاس میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق چین مالی ادائیگیوں کی منتقلی بارے قانونی نظام کو بہتر بنانے ، ادائیگیوںکی منتقلی کے لئے کلاسیفائیڈ مینجمنٹ میکانزم قائم کرنے اور اسے بہتر بنانے ، ادائیگیوں کا منتقلی بجٹ بہتر کرنے ، ادائیگیوں کی تقسیم اور منتقل شدہ رقم کا استعمال مضبوط کرنے ، منتقل شدہ ادائیگیوں کا کارکردگی انتظام مستحکم کرنے اور صوبائی سطح سے نیچے کی سطح تک ادائیگیوں کے منتقلی نظام میں اصلاحات کو مزید گہرا کرے گا ۔ وزیر خزانہ لیو کن نے کہا کہ مالیاتی ادائیگی کا منتقلی نظام بہتر بنانا ملک کے مالیاتی اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کو گہرا کرنے کا حصہ ہے اور یہ ملک کی اہم پالیسیوں کے نفاذ کا ضامن بھی ہے ۔ مالی ادائیگی کی منتقلی سے مراد وہ رقم ہے جو اعلی سطح کی حکومتوں کی جانب سے نچلی سطح کی حکومتوں کو بغیر کسی معاوضہ دی جاتی ہے ۔ یہ ایک اہم پالیسی طریقہ کار ہے جو بنیادی طور پر علاقائی مالیاتی عدم توازن کا مسئلہ حل کرنے اور خطوں کے درمیان بنیادی عوامی خدمات کو برابری کی سطح پر فروغ دینے میں استعمال ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی