چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر جی نان میں 32 واں قومی کتب میلہ ختم ہوگیا ہے جس کے دوران مجموعی طور پر 98 کروڑ یوآن (تقریبا 13 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کا لین دین ہوا۔ کتب میلہ 4 روز جاری رہا جس میں ملک بھر سے 1 ہزار 700 سے زائد ناشرین نیمختلف موضوعات پر 8 لاکھ 10 ہزار سے زائد مطبوعات نمائش کے لئے پیش کیں۔ نمائش کے دوران 1 ہزار سے زائد سرگرمیاں منعقد ہوئیں جس نے 11 لاکھ 60 ہزار سے قارئیں کو راغب کیا۔ نمائش میں روایتی چینی ثقافت اور گرما گرم موضوعات پر کتابوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی کتب مقبول ترین کتابیں رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی