i بین اقوامی

چین ، کوئلہ کان منہدم ہونے بارے تحقیقاتی رپورٹ جاریتازترین

August 30, 2023

چین نے ایک کھلی کھائی میں کان منہدم ہونے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے ۔ یہ کان شمالی اندرون منگولیا خوداختیارخطے کے الک شا لیگ میں فروری میں منہدم ہوئی تھی۔ ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں منظور کردہ رپورٹ کے مطابق اس حادثے میں 53 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے اور اس سے 20 کروڑ 43 لاکھ یوآن(تقریبا 2 کروڑ 84 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر)کا براہ راست معاشی نقصان ہوا تھا۔ تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ کوئلہ کان کی غیر قانونی تعمیر اور پیداوار، ٹھیکہ دینے والی تعمیراتی کمپنی کی لاپرواہی، درمیانی ایجنسی اور نگراں کمپنی کی غلط سرگرمیوں، متعلقہ محکموں کی ناقص نگرانی ، مقامی پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کی جانب سے انتظام اور نگرانی میں لاپرواہی برتنے سے پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی