چین ایسی ادویات کی پیداوار اور ذخیرہ کرنے کی نگرانی میں اضافہ کرے گا جن کی رسد کم اورجنہیں سنٹرلائزڈ خریداری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔وزارت صنعت وانفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی)اورنیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن سمیت چار ریاستی اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کیے گئے ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ معلومات کے تبادلے کو مضبوط بناتے ہوئے، متعلقہ اداروں کو ادویات کے اپنے کثیر سطحی انتظام کو بہتر بنانا چاہیے اور ادویات تیار کرنے والے اداروں کو معلومات اکٹھی کرنے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کی ہدایت کی جانی چاہیے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایسی ادویات جن کی قریبی نگرانی کی جانی چاہئے ان کی فہرست مزید ردوبدل کے لیے اوپن رکھی جائے گی۔ایم آئی آئی ٹی کا کہنا ہے کہ وہ ادویات کی پیداوار اور انوینٹری سے متعلق معلومات کا تجزیہ اور باقاعدہ معائنہ کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کرے گی۔
کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی