چین کی سالانہ مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس بیجنگ میں گزشتہ روز اختتام پذیرہوگئی جس میں چینی رہنماں نے 2023 کے اقتصادی اموربارے فیصلے کیے۔کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 2022 میں ملک کے معاشی امور کا جائزہ پیش کرتے ہوئے موجودہ اقتصادی صورتحال کا تجزیہ اور اگلے سال کے اقتصادی امور بارے آگاہ کیا۔لی کھ چھیانگ، لی چھیانگ، ژا لیجی، وانگ ہوننگ، ہان ژینگ، چھائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی نے کانفرنس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اگلے سال ملک کی معاشی کارکردگی میں مجموعی طور پر بحالی اور بہتری کی توقع ہے اور معاشی امور میں بہتر کارکردگی کے لیے پختہ اعتماد ضروری ہے۔ اجلاس میں معاشی استحکام کو اولین ترجیح بنانے اور آئندہ سال کے لیے معاشی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے مسلسل پیش رفت پر زوردیا گیا۔اجلاس کے مطابق فعال مالیاتی پالیسی اور پروڈنٹ مانیٹری پالیسی پر آئندہ سال بھی عملدرآمد جاری رکھا جائے گا،میکرو کنٹرول کو تیز کرنے اور مختلف پالیسیوں کو مربوط کرنے کے لیے کوششیں کی جائیں گی تاکہ اعلی معیار کی ترقی کے لیے ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی