چینی وزیر اعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا ایگزیکٹو اجلاس ہوا،جس میں بتایا گیا کہ ملکی معیشت کی پائیداربحالی کو فروغ دینے کے لیے متعدد پالیسیاں زیرغور ہیں۔اجلا میں بتایا گیا کہ ملک کی مجموعی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، مارکیٹ طلب کی بحالی، پیداوار اور رسد میں اضافہ، مستحکم قیمتیں اور روزگار اور اعلی معیار کی ترقی میں ٹھوس پیش رفت ہورہی ہے۔ اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اقتصادی بحالی تیزی سے پیچیدہ بیرونی ماحول اور عالمی تجارت اور سرمایہ کاری میں سست روی سے متاثر ہوئی ہے اور یہ کہ بدلتے ہوئے معاشی منظر نامے کے جواب میں، ایسی پالیسیاں متعارف کرانا ضروری ہے جو زیادہ موثر ہوں۔ اجلاس میں میکرو اکنامک پالیسیوں میں بہتری، طلب میں موثر اضافے ، حقیقی معیشت کو مضبوط اور بہتر بنانے اور اہم شعبوں میں خطرات کی روک تھام اور ان کے حل کے چار پہلوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباری اداروں کے لیے مالی معاونت کے ایکشن پلان اور نجی سرمایہ کاری فنڈز کی نگرانی اور انتظام کے لیے ایک مسودہ ریگولیشن کی منظوری بھی دی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی