مین لینڈ کے ترجمان نے تائیوان کی آزادی کے حصول کے لئے لائی چنگ تی کے نام نہادٹرانزٹ دورہ امریکہ کے بہانے امریکی حمایت حاصل کرنے کے اقدام کی سخت مخالفت کی ہے۔ اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے یہ بات تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی جانب سے اگست میں لائی کے مجوزہ دورہ امریکہ کے جواب میں کہی۔ چھن نے کہا کہ ہم تائیوان کی آزادی کے علیحدگی پسندوں اور ان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے لیے کسی بھی قسم کی امریکی ملی بھگت اور حمایت کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ تائیوان کی آزادی ،علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف مین لینڈ کی سخت مخالفت کا ذکر کرتے ہوئے چھن نے واضح کیا کہ تائیوان کے ہم وطن پہلے سے کہیں زیادہ واضح طور پر دیکھیں گے کہ یہ علیحدگی پسند آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کے خلاف مسائل پیدا کرنے والے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی