i بین اقوامی

چین کی گاڑیوں کی سافٹ ویئر مارکیٹ کی مالیت 65 ارب یوآن سے تجاوز کرگئیتازترین

September 21, 2024

چین کی گاڑیوں کی سافٹ ویئر مارکیٹ کی مالیت 65 ارب یوآن (تقریبا9ارب20کروڑڈالر) تک پہنچ گئی ہے،جو ملک کی سافٹ ویئر صنعت کی مجموعی مالیت کا30 فیصد ہے۔چائنہ آٹوموٹیو انجینئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کمپنی لمیٹڈ اور چائنہ اکنامک انفارمیشن سروس کی جانب سے گزشتہ روز چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں منعقدہ آٹوموبائل نیو کوالٹی پروڈکٹیو فورس ڈویلپمنٹ فورم کے دوران ملک کی آٹوموبائل انڈسٹری میں نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کے بارے میں مشترکہ طور پر رپورٹ کا اجرا کیا گیا۔چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررزکے ڈپٹی چیف انجینئرشو ہائی ڈونگ نے کہا کہ کار انڈسٹری کی ترقی کا پہلا حصہ الیکٹریفیکیشن ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ انڈسٹری ذہین ٹیکنالوجیز،سافٹ ویئر، آپریٹنگ سسٹمز اور کار چپس پر مشتمل دوسرے مرحلے میں داخل ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ گاڑیوں کا سافٹ ویئر پوری گاڑی بشمول اس کی سہولیات، ڈرائیونگ اور کمیونیکیشن صلاحیت کو درست طریقے سے چلانے کاذمہ دار ہے۔رپورٹ کے مطابق ہواوے جیسے اداروں کی جانب سے چپ تیارکرنے میں پیش رفت کی وجہ سے آٹوموبائل چپس کی لوکلائزیشن کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ پاور سیمی کنڈکٹرز کی لوکلائزیشن کی شرح 15 فیصد سے 20 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی