چین کے استعمال شدہ کاروں کے شعبے میں اگست کے دوران اضافے کا رجحان برقرار رہا، جبکہ ملک کے کچھ حصوں میں گرمی ، بارشوں کے موسم اورنوول کرونا وائرس کے دوبارہ سر اٹھانے کے باوجود جولائی کے دوران گزشتہ ماہ کی نسبت فروخت میں اضافہ ہوا۔چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق چین میں گزشتہ ماہ 14 لاکھ60 ہزار سے زیادہ استعمال شدہ کاروں کی فروخت ہوئی جو کہ گزشتہ ماہ کی نسبت 1.69 فیصد زیادہ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران فروخت کے دوران اس لین دین کی مالیت مجموعی طور پر 95.66 ارب یوآن (تقریبا 13.8 ارب امریکی ڈالر)رہی جو کہ جولائی میں 95.50 ارب یوآن تھی۔چین میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران1 کروڑ 5 لاکھ استعمال شدہ کاروں کا کاروبار ہوا جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.86 فیصد کم رہا۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ ملک کی استعمال شدہ کاروں کی فروخت میں اپریل تا اگست عرصہ کے دوران مسلسل اضافہ ہوا، جو کہ پہلے درجے کے شہروں اور اس سے متصل علاقوں میں گزشتہ ماہ طلب کی بحالی کو ظاہر کرتی ہے، دوسری جانب ملک نے استعمال شدہ گاڑیوں کی کراس ریجنل ٹرانسفر میں سہولت فراہم کی ہے۔ایسوسی ایشن ستمبر کے دوران مارکیٹ کے بارے میں پر امید ہے، جس کی وجہ وبائی مرض پر موثر کنٹرول اور اس شعبے کے لیے سازگار پالیسیوں کے نفاذ کی وجہ سے فروخت میں اضافے کی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی