چین کی اشیا اور خدمات کی مجموعی بین الاقوامی تجارت رواں سال مارچ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں3 فیصد اضافے کے ساتھ 40کھرب 40 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔فارن ایکسچینج کے ریاستی ادارے کے اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر کے لحاظ سے اشیا اور خدمات کے شعبوں بین الاقوامی تجارت میں برآمدات اور درآمدات کی مالیت بالترتیب 291 ارب60کروڑڈالر اور278 ارب ڈالر رہی اس طرح فاضل تجارت کا حجم13ارب70کروڑ ڈالر رہا۔اشیا کی برآمدی مالیت 18کھرب60ارب یوآن جبکہ درآمدی مالیت 16کھرب 10ارب یوآن رہی اس طرح فاضل تجارت کا حجم 250ارب40کروڑ یوآن رہا۔خدمات کے شعبہ میں ہونے والی تجارت کی برآمدی مالیت 214ارب 40کروڑ یوآن جبکہ درآمدی مالیت کا حجم 367ارب 70کروڑ یوآن رہا اس طرح سے اس شعبے کا تجارتی خسارہ 153ارب30کروڑ یوآن رہا۔اعدادو شمار کے مطابق خدمات کے شعبہ کی تجارت میں سیاحت کا سب سے بڑا حصہ رہا جس کی تجارتی مالیت 162ارب 20کروڑ یوآن رہی ،اس کے بعد ٹرانسپورٹ اور دیگر تجارتی خدمات کے شعبے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی