i بین اقوامی

چین، خدمات سرگرمیوں میں جنوری کے دوران تیزی ریکارڈتازترین

January 31, 2023

ایک ہفتے تک جاری رہنے والی بہار تہوار تعطیلات کے دوران صارفین کی ایک مضبوط منڈی کے سبب جنوری کے دوران چین کی خدمات سرگرمیوں میں زبردست بحالی ہوئی ہے۔ قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق چین کے غیر مینوفیکچرنگ شعبے کے لیے پرچیزنگ منیجرز انڈیکس جنوری میں بڑھ کر 54.4 ہوگیا جو کہ دسمبر میں 41.6 تھا۔ 50 سے اوپر ریڈنگ توسیع اور اس سے نیچے کی ریڈنگ سکڑا کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اعداد و شمار گزشتہ 12 ماہ میں دوسرے بلند ترین تھے جو کہ گزشتہ جون میں 54.7 کی ریڈنگ سے تھوڑا کم ہیں۔ جنوری میں خدمات اور تعمیراتی شعبوں کے ذیلی انڈیکس بالترتیب 54 اور 56.4 رہے۔ قومی بیورو برائے شماریات کے سینئر شماریات دان ژا ؤچھنگ ہی نے کہا کہ جنوری کے دوران خدمات سرگرمیوں بارے گزشتہ 6 ماہ سے جاری کمی کا رجحان ختم ہوا اور کاروباری ماحول میں تیزی سے اس کی مثبت سطح بحال ہوگئی۔ سروے میں شامل تمام 21 صنعتوں میں سے 15 نے کاروبار میں توسیع ریکارڈ کی ۔ ریلوے، ہوا بازی، ڈاک ، مالیاتی خدمات، اور انشورنس میں یہ شرح 60 سے اوپر رہی۔ خوردہ فروشی، ہوٹل اور کیٹرنگ کے شعبوں کو نوول کرونا وائرس نے سب سے زیادہ متاثر کیا تھا ۔ ان شعبوں میں بھی توسیع دوبارہ شروع ہوگئی۔ ژا ؤکے مطابق صارفین کا رجحان نمایاں طور پر بہتر ہوا ہے جس کے سبب مارکیٹ سرگرمیاں تیز ہوئی۔ دریں اثنا اعداد و شمار کے مطابق تعمیراتی شعبے میں نسبتا تیز رفتار توسیع ہوئی۔ ژاؤ نے کہا کہ چونکہ بڑے منصوبوں کے فروغ بارے مختلف حکومتی پالیسیاں مئوثر ثابت ہوئی ہیں اس لئے تعمیراتی ادارے پرامید ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی