چین میں خدمات کی تجارت میں 2022 کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 12.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق تجارتی حجم 59.8 کھرب یوآن(تقریبا 884.29 ارب امریکی ڈالرز)رہا۔ خدمات کی برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 12.1 فیصد اضافے سے تقریبا 28.5 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ خدمات کی درآمدات کا حجم مجموعی طور پر 31.3 کھرب یوآن رہا جو ایک برس قبل کی نسبت 13.5 فیصد زائد ہے۔ اس طرح یہ تجارتی خسارہ 275.71 ارب یوآن ہوا۔ سال 2022 کے دوران علم پر مبنی خدمات کی تجارت 25.1 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 7.8 فیصد زائد ہے۔ علم پر مبنی خدمات کی برآمدات 12.2 فیصد اضافے سے 14.2 کھرب یوآن رہی، اس میں سر فہرست انٹلیکچوئل پراپرٹی رائلٹیز ، کمپیوٹنگ اور اطلاعاتی خدمات شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں سفری خدمات بحالی کی رفتار جاری رہی، جبکہ اس شعبے میں تجارت گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد بڑھ کر تقریبا 855.98 ارب یوآن ہوگئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی