چینی حکام نے کان میں حفاظتی انتظامات کی بہتری بارے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق رہنما خطوط میں ایسے متعدد اقدامات شامل ہیں جن پر عملدرآمد کیا جانا ہے۔ ان میں مارکیٹ تک رسائی مضبوط بنانا ، کانوں میں تبدیلی کو فروغ دینا اور حفاظتی انتظام کا نظام بہتر بنانا شامل ہے۔ چین 9 لاکھ ٹن سالانہ سے کم پیداواری صلاحیت والی نئی کان کی تعمیر کو روک دے گا ۔ اس کے علاوہ کوئلہ اور گیس کے پھٹنے یا پیچیدہ ہائیڈروجیولوجیکل خطرات سے متعلق حفاظتی ضروریات پوری کرنے سے قاصر کانوں کو بند کر دیا جا ئے گا۔ غیر کوئلہ کان کے انضمام اور حصول کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور کان میں مشینی، خودکار، انٹیلی جنٹ اپ گریڈ کو فروغ دیا جائے گا۔ بڑے خطرات میں کمی کے لئے حفاطتی انتظامی نظام بہتر بنانے کا کام کیا جائے گا جس میں حفاظتی خطرات کی جانچ کے لئے باقاعدہ اور جامع اسکر یننگ بھی شامل ہے۔ رہنما اصول کے مطابق چین اس بات کو یقینی بنانے کا کام بھی کرے گا کہ مقامی حکام اپنی نگرانی کی ذمہ داریاں پوری کریں اور ملک میں کان کے تحفظ بارے قانون پرنظرثانی کے حوالے سے زور دیں اور کان میں حادثات کی تحقیقات کو مضبوط بنائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی