چین کی وزارت ثقافت اور سیاحت نے سیاحت کو ثقافت کے ساتھ مزید مربوط بنانے کے لیے اقدامات کے ایک سلسلے کی نقاب کشائی کی ہے جس میں روایتی اوپرا اور روایتی دستکاری جیسے شعبے شامل ہیں۔وزیر برائے ثقافت اور سیاحت ہو ہی پھنگ نے یہ اعلان ایک اجلاس کے دوران کیا جس میں ملک کے ثقافت اور سیاحت کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ثقافت اور سیاحت کی صنعتوں میں ترقی کے نئے محرکات اور طاقت پیدا کرنے بارے انضمام کو مزید وسیع اور گہرائی سے اور اعلی معیار پر سہولت فراہم کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا۔اجلاس کے مطابق 2023 کے لیے وزارت روایتی اوپراطائفوں کی مدد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جو بقا کے خطرے سے دوچار ہیں۔علاوہ ازیں اس میں روایتی چینی دستکاریوں کے احیائے نو ، ثقافتی نمونوں کے تحفظ اور استعمال کو بہتر بنانے، غیر مرئی ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مستحکم بنانے اور دیگر امور کے علاوہ ملک بھر میں لائبریریوں کی تکنیکی اپ گریڈنگ کو فروغ دینا شامل ہے۔وزارت نے سیاحت کے لیے کئی بحالی کے اقدامات بھی پیش کیے ہیں جن میں دریائے زرد اور دیوار چین جیسے بڑے سیاحتی مقامات پر قومی ثقافتی پارکوں کی ترقی اور دیہی دوروں اور کیمپنگ جیسی نئی سفری صورتوں کو فروغ دینا شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی