i بین اقوامی

چین کا نئی توانائی گاڑیوں کے چارجنگ بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنا نے کا منصوبہتازترین

June 20, 2023

چین نئی توانائی گاڑیوں کی تیزرفتار ترقی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اعلی معیار کے چارجنگ بنیادی ڈھانچہ نیٹ ورک کی تعمیر کو مزید فروغ دے گا۔ ریاستی کونسل جنرل آفس کے جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق 2030 تک وسیع تر احاطے ، معتدل معیار ، ہموار ڈھانچے اور مکمل فعالیت کے ساتھ ایک اعلی معیار کا چارجنگ بنیادی ڈھانچہ موجود ہوگا جو نئی توانائی گاڑیوں کی ترقی اور لوگوں کی چارجنگ ضروریات کو پورا کرسکے گا۔ دستاویز میں شہری علاقوں میں ٹھیک طریقے سے منظم چارجنگ نیٹ ورک قائم کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے جس میں رہائشی و کاروباری علاقوں کے ساتھ ساتھ تجارتی ، صنعتی اور تفریحی مراکز میں چارجنگ مقامات کا احاطہ کیا جائے۔ رہنما اصول میں کہا گیا ہے کہ دیہی علاقوں کا مئوثر طریقے سے احاطہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک چارجنگ نیٹ ورک بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور ایپلی کیشن کی چارجنگ کے لئے آزمائشی کانٹیز اور قصبے بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ رہنما اصول کے مطابق خدمات کی فراہمی بہتر بنانے اور اس شعبے میں مختلف نوعیت کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں ذہین چارجنگ بنیادی ڈھانچہ کے اطلاق کے ساتھ ساتھ بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورکس کی ذہین تبدیلی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی