چین میں مقامی طور پر تیار کردہ دوسریبڑے کروز جہاز کو 2026 کے اختتام پر اسکی کمپنی کے حوالے کئے جانے اور 2027 میں گوانگ ژو سے اس کے بین الاقوامی سفرکے آغاز کی توقع ہے۔ یہ بات اس جہاز کی ملکیتی کمپنی ادورا کروز لمیٹڈ نے بتائی۔ کمپنی کے مطابق دوسرا جہاز اپنی آبائی گوانگ ژو بندر گاہ سے چلے گا اور چین کی جنوبی منڈی کیلئے خدمات سرانجام دے گا۔ 3 ہزار سے زائد مسافروں کو لے جانے والے اڈورا میجک سٹی نے کمپنی کی ملکیت والے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ بڑے کروزبحری جہاز کے طور پر جنوری میں اپنا پہلا تجارتی سفر مکمل کیا ، جس نے سات دن اور چھ راتوں کے دوران 1 ہزار 1 سو 19 ناٹیکل میل کا سفر کیا۔ 2 ہزار 1 سو 44 کمروں پر مشتمل دوسرا بحری جہاز بڑی عوامی جگہ اور زیادہ جدید تفریحی سہولیات کا حامل ہوگا۔ اڈورا کروز لمیٹڈ کے چیئرمین یانگ گوبنگ نے کہا کہ نیا جہاز ملک کے جنوبی حصوں میں معیاری کروز سفر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی