i بین اقوامی

چین کا معمر افراد میں نوول کرونا وائرس ویکسی نیشن کو مزید فروغ دینے کا اعلانتازترین

November 30, 2022

چینی حکومت نے اپنی معمر آبادی میں وائرس ویکسی نیشن کو تیز کرنے کے لئے ایک منصوبہ جاری کردیا ہے جس کا مقصد اس کمزور گروپ کو نوول کرونا وائرس سے بچانا ہے۔ ریاستی کونسل کے مشترکہ روک تھام اور تدارک میکانزم کے تحت جاری اس منصوبے کا مقصد متاثرہ بزرگوں میں شدید یا سنگین بیماری اور موت کا خطرہ کم کرنے کے لئے ویکسی نیشن سے حفاظت فراہم کرنا ہے۔منصوبے کے تحت ویکسی نیشن کا عمل حکومت کی زیرنگرانی ہوگا، جسے مختلف شعبوں کے درمیان رابطوں سے انجام دیا جائے گا اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے یقینی بنایا جائے گا۔اس میں درست تحقیق اور انتظام کو یقینی بنا نے، متعلقہ خدمات کو مزید بہتر بنانے اور معمر افراد میں ویکسی نیشن بارے نگرانی کو بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔اس میں 80 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد میں ویکسی نیشن میں تیز رفتار اضافے کے لئے کوششیں تیز کرنے اور 60 سے 79 برس کے افراد میں مسلسل اضافے کی شرح جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی