چینی حکام نے معمر افراد کی نگہداشت اور گھریلو خدمات کا معیاربہتر بنانے کے لئے ایک خصوصی حکمت عملی منصوبہ جا ری کیا ہے۔اس کا مقصد معمرافراد کی خدمات بارے بڑھتی طلب کو پورا کر نا اور گھریلو خدمات شعبے کا معیار بڑھا نا ہے۔ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن ، وزارت شہری امور اور وزارت تجارت کی مشترکہ طور پر جاری کردہ دستاویز میں 2025 تک ان 2 شعبوں کو معیاری بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔منصوبے کے تحت معمر افراد کی نگہداشت اور گھریلو خدمات کی فراہمی کا ڈھانچہ بہتر بنانے ، معیار مقرر کرنے بارے کام میں انتظامی تعاون ، خدمات کا معیار مستحکم کرنے اور شعبوں کی بہتری کی حوصلہ افزائی پر توجہ دی جائے گی۔اس میں کہا گیا ہے کہ دونوں شعبوں میں کام کرنے والے افراد کو معیاری معلومات پر مبنی تربیت دی جائے گی اور اہلکاروں و خدمات اداروں کے لئے تشخیصی نظام قائم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن نے کہا ہے کہ عوامی مطالبات پر توجہ دینے ، معیار، اضافی خصوصیات ، ڈیجیٹلائزیشن اور انضمام کے اعتبار سے دونوں شعبوں کی ترقی کے فروغ میں دیگر 2 وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کیا جا ئے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی