مراکش کے دارالحکومت رباط میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو)کے اجلاس میں چین کی روایتی چائے سازی کو غیرمعمولی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی برائے تحفظ غیر معمولی ثقافتی ورثہ کے 17 ویں اجلاس میں "چین میں چائے کی تیاری کے روایتی طریقہ کار اور اس سے وابستہ معاشرتی طرزعمل" کی جانچ پڑتال کا امتحان پاس کیا گیا۔ اجلاس 28 نومبر کو شروع ہوا جو 3 دسمبر تک جاری رہیگا۔غیر معمولی ثقافتی ورثہ فہرست میں چین کی 43 اشیا شامل ہیں جس کے باعث اسے دنیا میں سب سے زیادہ اندراج شدہ ملک کا درجہ حاصل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی