چین کی وزارت خزانہ نے عوامی ثقافتی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے مقامی حکومتوں کی حمایت کی غرض سے مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت کے اعلان کے مطابق 1.02 ارب یوآن (تقریباً 14 کروڑ 77 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالرز) سے زائد کے فنڈز کی یہ کھیپ 8 مئی سے شروع ہونے والے 30 دنوں کے اندر کانٹی سطح سے اوپر وزارت کی مقامی شاخوں کو مختص کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق چین کی مرکزی حکومت نے اس سال عوامی ثقافتی خدمات کے مقامی نظام کی تعمیر میں مدد کے لئے مجموعی طور پر 14.96 ارب یوآن کا بجٹ مختص کیا ہے اور بقیہ پہلے ہی فراہم کیا جا چکا ہے۔ ایم او ایف نے کہا کہ اس رقم کا استعمال وائرڈ ایچ ڈی انٹرایکٹو ڈیجیٹل سیٹ ٹاپ با کسز کی یکطرفہ سبسڈی اور کچھ علاقوں میں فٹنس سہولیات جیسے منصوبوں میں کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی