i بین اقوامی

چین کا آئین کی تشہیر کے لیے ایک ہفتہ طویل مہم شروع کر نے کا اعلانتازترین

November 30, 2022

چین 4 دسمبر کو 9 ویں قومی یوم دستور پر ملک کے آئین بارے عوامی شعور بہتر بنانے کے لئے ایک مہم شروع کررہا ہیجو ایک ہفتہ جاری رہے گی۔اس مہم میں نہ صرف آئین کے جامع نفاذ کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی بلکہ اکتوبر میں منعقدہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کی روح کا مطالعہ، تشہیر اور نفاذ پر بھی توجہ دی جائے گی۔نچلی سطح پر قانونی مشیروں سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ جہاں خدمات انجام دے رہے ہیں ،اس جگہ پر گاں یا برادری میں آئین کی تشہیر کے لئے کم از کم ایک سرگرمی انجام دیں گے۔ہفتے کے دوران متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا ، جس میں آئین بارے علمی مقابلوں اور تیز رفتار ٹرینوں اور ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر آئین کی تشہیری ویڈیوز نشر کرنا شامل ہے۔دستورکی پہلی ہفت روزہ تشہیر ی مہم 2018 میں منعقد ہوئی تھی اور یہ اس سلسلے کی 5 ویں مہم ہے۔ چین کا موجودہ دستور 1982 میں منظور ہوا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی