چین کے جنوب مغربی صوبہ یونان میں اس سال کے موسم بہار کے تہوار کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی طرف سے 4کروڑ51لاکھ50ہزار دورے کیے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت 244.7 فیصد زیادہ ہے۔صوبائی محکمہ ثقافت اور سیاحت کے مطابق جمعہ کو ختم ہونے والی سات روزہ تعطیلات کے دوران سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی 38ارب44کروڑ یوآن (تقریبا5ارب68کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 249.4 فیصد زیادہ ہے۔صوبائی محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یونان کے باہر سے آنے والے سیاحوں کی جانب سے چھٹیوں کے دوران 2کروڑ5لاکھ 80ہزار دوروں کا اندراج کیا گیا جو مجموعی دوروں کا 45.59 فیصد بنتا ہے اور یہ گزشتہ سال کی نسبت تقریبا 22 فیصد کا اضافہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی