چین کے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی سے آرمینیا کے دارالحکومت یریوان تک براہ راست فضائی روٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ آرمینیا کے لئے چین کی پہلی براہ راست پرواز ہے، آرمینیا ایک ایسا ملک ہے جو تیزی سے ایک مقبول سفری مقام کے طور پر تسلیم کیا جارہاہے۔ چائنا سدرن ایئرلائنز کی جانب سے چلائی جانے والی یہ پرواز ہر منگل اور ہفتہ کو چلے گی ،پرواز کا دورانیہ تقریبا پانچ گھنٹے ہوگا۔ آرمینیا نے چینی شہریوں کے لئے ویزا فری پالیسی متعارف کرائی ہے ، جس نے نئے روٹ کے افتتاحی دن بہت سے چینی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ چینی سیاح چھن شی نے کہا کہ پرواز کا اوقات بہترین ہیں - ارمچی سے روانہ ہونے کے بعد ہم رات کے کھانے کے لئے وقت پر یریوان پہنچے۔ فیملی کے سفر کے لئے پرواز کا شیڈول آسان ہے۔ ایئر لائن کے مطابق اس روٹ کے شروع ہونے کے ساتھ چین کا قفقاز خطے کے تین ممالک آرمینیا ، آذربائیجان اور جارجیا کے ساتھ مکمل فضائی رابطہ قائم ہو گیا ہے ، جس سے سیاحت ، ثقافتی تبادلے اور تجارتی تعاون کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی