چین کیشمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے میں ملک کی توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 2022 میں کوئلے کی پیداوار میں زبردست اضافہ ہوا۔سنکیانگ کے علاقائی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے مطابق خطے نے 2022میں 40کروڑ ٹن خام کوئلہ پیدا کیا جو گزشتہ سال کی نسبت25 فیصد زیادہ ہے۔سنکیانگ چین کا کوئلہ پیدا کرنے والا چوتھا بڑا خطہ ہے۔ اس وقت اس کے پاس کوئلے کا 450 ارب ٹن یا ملک کے مجموعی ذخائر کا ایک چوتھائی ذخیرہ ہے جو اندرونی منگولیا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔پچھلے دو سالوں میں سنکیانگ کی پیداوار میں اضافے کی شرح تین سرکردہ کوئلہ پیدا کرنے والے علاقوں شنشی، شانشی اور اندرونی منگولیا سے کہیں زیادہ ہے۔کمیشن کے مطابق کوئلے کی بلند قیمتوں اور نقل و حمل کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے زیادہ تر کوئلہ سنکیانگ سے باہر دیگر علاقوں میں بھیجا گیا۔ گزشتہ سال مجموعی طور پر 8کروڑ ٹن کوئلہ دوسرے خطوں کو فروخت کیا گیا جو کہ 2021 میں تقریبا دوگنا ہو گیا۔ سنکیانگ کول ٹریڈنگ سینٹر کمپنی لمیٹڈ کے ڈپٹی جنرل مینیجر ژانگ کوئی نے کہا کہ کوئلے کی کان کنی کرنے والی اکثر کمپنیوں کی نظریں سنکیانگ پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقل و حمل کے زیادہ اخراجات کے باوجود سنکیانگ کا کوئلہ اب بھی مسابقتی ہے۔سنکیانگ کوئلے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ملک کی کوششوں میں بڑا کردار ادا کر رہا ہے اور حکام نے وہاں مزید نئی کانوں کے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی