چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 919 بڑے طیارے کو پیداوار کا سرٹیفیکیٹ مل گیا ہے، جس کے بعد یہ اب بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرسکتا ہے۔سی 919 تیار کرنے والی کمپنی کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ (سی او ایم اے سی)نے سول ایوی ایشن ایڈمنسٹر یشن آف چا ئنہ(سی اے اے سی)ایسٹ چائنہ ریجنل ایڈمنسٹریشن سے سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔اس طیارے نے 2017 میں اپنی پہلی کامیاب پروازکی تھی جسے ستمبر کے اختتام پر سر ٹیفیکیٹ حاصل ہوا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سی 919 کا ڈیزائن ہوا کے معیار اور ماحولیات سے مطابق رکھتا ہے۔سی 919 کا پہلا طیارہ ایسٹرن ایئرلائن کو دسمبر میں ملنے کی توقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی