i بین اقوامی

چین کے صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات بڑھانے کا عہدتازترین

October 25, 2024

چین کے صدر شی جن پنگ نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے کے عہد کا اظہار کیا ہے۔ صدر شی نے عہد کیا کہ چاہے بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال کسی بھی طرح سے تبدیل ہو، چین ایران کے ساتھ غیرمتزلزل دوستانہ تعاون کو فروغ دے گا۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق روس کے شہر قازان میں برکس ممالک کے سربراہی اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعودی پزشکیان کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عہد کا ایسے وقت پر اظہار کیا ہے جب اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے ساتھ جاری جنگ کے باعث مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ رہی ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل، تہران کے حالیہ میزائل حملے کا جواب دینے کے لیے پرعزم ہے ۔ ملاقات میں شی جن پنگ نے کہا کہ جلد جنگ بندی اور غزہ میں جنگ کا اختتام علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔صدر شی جن پنگ نے مزید کہا قومی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کے تحفظ اور اپنی اقتصادی اور سماجی ترقی کو مستقل طور پر آگے بڑھانے میں چین ایران کی حمایت کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی