چین کے صدر شی جن پھنگ نے نئے ثقافتی مشن کو آگے بڑھانے اور ایک جدید چینی تہذیب کی تعمیر پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین صدر شی نے ان خیالات کا اظہار ثقافتی وراثت اور ترقی سے متعلق ایک اجلاس میں کیا۔صدر شی نے کہا کہ نئے دور میں ثقافتی مشن کا مقصد ثقافتی خوشحالی کو مزید آگے بڑھانا، ثقافتی شعبے میں ایک سرکردہ ملک کی تعمیر اور جدید چینی تہذیب کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر متزلزل ثقافتی اعتماد، مشن کے گہرے احساس اور انتھک کوشش کے جذبے کے ساتھ، ہمیں اپنے وقت کے لیے ایک نئی ثقافت کی تشکیل کے لیے اپنی کوششوں کو متحد کرنا چاہیے۔اجلاس سے قبل، صدر شی نے چائنہ نیشنل آرکائیوز آف پبلیکیشنز اینڈ کلچر (سی این اے پی سی) اور چائنیز اکیڈمی آف ہسٹری کا دورہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی