چین کی پک اپ ٹرک مارکیٹ میں اگست کے دوران مضبوط ترقی کا رجحان برقرار رہا اور پک اپ ٹرکوں کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.4 فیصد اضافہ ہوا۔چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں کل 40 ہزار پک اپ ٹرک فروخت ہوئے۔ 2022 کے پہلے آٹھ ماہ میں، ملک میں فروخت ہونے والے ان ٹرکوں کی تعداد 3لاکھ 43ہزار رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہ ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال پک اپ ٹرک مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی نسبتا مستحکم رہی، اس کی برآمد میں نمایاں اضافے کی بدولت اس شعبے نے دیگر تجارتی گاڑیوں کے شعبوں کے مقابلے میں پیداوار اور فروخت میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی