i بین اقوامی

چین کے وزیر دفاع سے برازیلین آرمی کمانڈر سے ملاقاتتازترین

July 09, 2024

چین کے وزر دفاع ڈونگ جون سے برازیلین آرمی کمانڈر تھامس ریبیرو پائیوا نے بیجنگ میں ملاقات کی۔ ڈونگ نے اس سال چین اور برازیل کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات تعاون کی مضبوط بنیادوں اور وسیع مشترکہ مفادات پر قائم ہیں اور اس تعلق کو گہرا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ باہمی تبادلے بڑھائیں، ایک دوسرے سے سیکھیں اور چین برازیل فوجی تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جائیں۔ اس موقع پر برازیل کے فوجی کمانڈر تھامس نے کہا کہ برازیلین فوج چینی فوج کیساتھ رابطوں اور تبادلوں کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے کی خواہشمند ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی