چین کے وسطی اور مشرقی یورپ کے ساتھ گزشتہ ایک دہائی کے دوران تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ نائب وزیر تجارت لی فی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اب تک چین اور وسطی و مشرقی یورپی ممالک (سی ای ای سیز) کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری تقریبا ً20 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ چین کی سی ای ای سیز میں براہ راست سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 148 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لی نے مزید کہا کہ چینی کمپنیز ان خطوں میں آٹو پارٹس، گھریلو مصنوعات، ادویات، نقل و حمل، توانائی اور معدنیات جیسے شعبوں کے اندر سرمایہ کاری کرنے کی خواہاں ہیں۔ تیسری چائنہ۔سی ای ای سی نمائش اور بین الاقوامی اشیائے صرف میلے کا انعقاد چین کے مشرقی صوبہ ننگبومیں 16 مئی سے 20مئی تک ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی