i بین اقوامی

چین کے مالیاتی اداروں کے اثاثوں میں بڑا اضافہتازترین

March 16, 2023

چین کے مالیاتی اداروں کے 2022 کے اختتام تک اثاثوں میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پیپلز بینک آف چائنہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مالیاتی اداروں کے مشترکہ اثاثے گزشتہ برس کے اختتام تک گزشتہ برس کی نسبت 9.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4,196.4 کھرب یوآن(تقریبا ً611 کھرب امریکی ڈالرز) رہے جبکہ ان کے مشترکہ قرضہ جات ایک برس قبل کے مقابلے میں 10.3 فیصد اضافے کے ساتھ 3,823.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئے۔ مالیاتی صنعت کا سب سے بڑا حصہ رکھنے والے بینکاری اداروں کے مجموعی اثاثے 10 فیصد بڑھ گئے، جبکہ سیکیورٹیز انڈسٹری کی کمپنیوں کے مشترکہ اثاثوں میں گزشتہ برس کی نسبت 6.6 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی انشورنس کمپنیوں کیمشترکہ اثاثے 271.5 کھرب یوآن ہو گئے، جو گزشتہ برس کی نسبت 9.1 فیصد زیادہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی