چین کا اے جی 600 لارج ایمفیبیئس طیارہ سند کے حصول کے لئے آزمائشی پروازوں کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ معروف چینی طیارہ ساز ادارے ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا کے مطابق چین کی ہوابازانتظامیہ کے جہازوں کی پرواز کیسرٹیفکیشن سینٹر نے اے جی 600 لارج ایمفیبیئس ایئرکرافٹ طیاروں کے پہلے ماڈل کو ٹائپ انسپکشن اتھرائزیشن(ٹی آئی اے) جاری کردیا ہے۔ اس اقدام کا مطلب یہ ہے کہ اس طیارے کی ساخت، اس کی متوقع پرواز کی صلاحیت اور اور متوقع حفاظتی کارکردگی ٹی آئی اے کے معیار پر پورا اترتی ہے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا نے کہا کہ یہ اے جی 600 طیاروں کے لئے ایک ٹھوس بنیاد بھی ہے تاکہ وہ پرواز کے قابل ہونے کی سند حاصل کرسکیں۔ ٹی آئی اے کے حصول کے لئے آزمائشی پرواز میں استعمال 4 اے جی 600 طیارے معیار کی تکمیل کی آزمائش کے لئے بھیجے گئے تھے۔ اے جی 600 لارج ایمفیبیئس طیاروں کو ملک میں ہنگامی امدادی صلاحیتیں مضبوط بنانے میں اہم جدید ایروناٹیکل آلات کے طور پر تیار کیا جارہا ہے۔ اے جی 600 سیریز کے ایمفیبیئس طیارے کی ساخت انوکھی کی نوعیت ہے اس کا بالائی حصہ طیارے کی شکل میں جبکہ نچلا حصہ بحری جہاز کی شکل میں ڈیزائن کردہ ہے۔ ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ کے مطابق یہ ایمفیبیئس طیارہ چین کا کسی بھی بیرونی مدد کے بغیرتیار کردہ پہلا مقامی ساختہ بڑا سویلین طیارہ ہے یہ ملک بھرمیں جنگلات میں آگ بجھانے ، سمندر میں امدادی کارروائیوں اور دیگر ہنگامی امدادی سرگرمیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی