چین کے شین ژو-15 خلائی جہاز پر سوار 3 خلاباز ملک کے خلائی اسٹیشن میں داخل ہوئے اور 3 دیگر خلابازوں سے ملاقات کی ۔ یہ ایک تاریخی ملاقات تھی جس میں پہلا بار خلائی تجربہ گاہ میں افرادی قوت 6 تک بڑھ گئی۔شین ژو ۔14 عملے کے سربراہ چھن ڈونگ نے بد ھ کی صبح 7 بجکر 33 منٹ (بیجنگ وقت) پر دروازہ کھولا ۔ جس کے بعد خلا ئی اسٹیشن پر رہنے والے تینوں افراد نے نئے آنے والوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور ان سے گلے ملے۔ جس کے بعد انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے گروپ تصویر بنائی اور یک زبان ہوکر کہا کہ چین کا خلائی اسٹیشن ہمیشہ منتظر رہتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی