چین میں گزشتہ ماہ بجلی کے استعمال کی شرح نمو مستحکم رہی۔ جس کی وجہ چینی معیشت کی مجموعی بحالی ہے۔ بجلی کی کھپت چین میں معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ طور تصور کیا جاتا ہے۔ قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق جون کے دوران چین میں بجلی کا استعمال 775.1 ارب کلوواٹ آورز رہا جو گزشتہ برس سے 3.9 فیصد زائد ہے۔ پہلی درجے کی صنعتوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 14 بڑھا جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں اس کے استعمال میں بالترتیب 2.3 فیصد اور 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ جون کے دوان رہائشی علاقوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 2.2 فیصد اضافے سے 110.8 ارب کلو واٹ آورز رہا۔ چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بجلی کا استعمال 43 کھرب کلوواٹ آورز سے زائد رہا جو ایک برس قبل سے 5 فیصد زائد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی