چین کے بڑے صنعتی اداروں کے منافع میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں گزشتہ برس کی نسبت 3.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ قومی ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے جون کے دوران شرح نمو میں 3.5 فیصف اضافے سے ترقی کی شرح تیز ہو گئی۔ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں کم از کم 2 کروڑ یوآن(تقریبا 28 لاکھ 10 امریکی ڈالر) سالانہ کاروباری آمدن رکھنے والے صنعتی اداروں کا مشترکہ منافع 40.99 کھرب یوآن رہا۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق صرف جولائی میں بڑے صنعتی اداروں کے نفع میں گزشتہ برس قبل کی نسبت 4.1 فیصد اضافہ ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی