i بین اقوامی

چین، ٹیسلا شنگھائی فیکٹری کی جانب سے 64 ہزار سے زائد گاڑیوں کی فراہمیتازترین

August 04, 2023

ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے جولائی کے دوران 64 ہزار 285 الیکٹرک گاڑیوں کی ترسیل کی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 128 فیصد زائد ہے۔ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران فیکٹری کی مجموعی ترسیل 5 لاکھ 40 ہزار یونٹس سے زائد ہوچکی ہے جو2021 کی مجموعی ترسیل سے زائد ہے۔ ٹیسلا شنگھائی گیگا فیکٹری نے حال ہی میں اپنی ماڈل وائی(ریئر ۔وہیل ڈرائیو)گاڑی کو جنوبی کوریا کو برآمد کرنا شروع کیا ہے۔ یہ چین میں تیار کردہ ٹیسلا گاڑیوں کی جنوبی کوریا کی منڈی میں پہلا داخلہ ہے۔ کمپنی کے مطابق فیکٹری میں استعمال ہونے والی کار کے پرزوں میں 95 فیصد سے زائد مقامی طور پر تیار کردہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی